|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2016

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان کوانتہاء پسندی اوردہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے اوردہشتگردی کاخاتمہ یقینی بناکرامن لائیں گے ،کسی ملک کے خلاف پراکسی جنگ لڑنے کے حامی نہیں ،کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے نہ ہی کسی کواپنی سرزمین پرجنگ لڑنے کی اجازت دیں گے ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پرنوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیاکی سخت قوم بن کرابھری ہے ،پاکستانی قوم متحدہے ،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ اندرون اوربیرون ملک شکست خوردہ دہشتگردبے چینی کاشکارہیں ،شکست خوردہ دہشتگردبوکھلاہٹ میں آسان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں ،قوم کے تعاون سے پاکستان سے دہشتگردی اورانتہاء پسندی کوصاف کرکے دم لیں گے ۔ہم نے بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خاتمے کاقومی مقصدحاصل کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں جنگیں لڑنے کاطریقہ کارتیزی سے بدل رہاہے ،پاکستان کودہشتگردوں کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اوردہشتگردی کاخاتمہ یقینی بناکرامن لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دشمن دہشتگردی کوبڑھاوادے رہے ہیں اورہمارے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اوردشمن دہشتگردی کوموال میں کمی کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ہرطرح کی سازش اورمذموم عزائم کوشکست دینے کی صلاحیت ہے ۔دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اورپاکستان اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ،ہم متحدہیں اورہرچیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف پراکسی جنگ لڑنے کاحامی نہیں ،ہم کسی اورملک کواپنی زمین پرجنگ لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے