|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے عوام پر مزیدمہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے

اور عوام پر جینے کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں نئی گندم آنے کے باوجود کوئٹہ بلوچستان اور ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے گزشتہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیاہے

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹے کا 20کلوکا تھیلا200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے،ملتان 133 روپے 33 پیسے جبکہ کراچی اور خضدار میں آٹے کا 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح کوئٹہ میں 90 روپے، اسلام آباد67،گوجرانوالا66 اور راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلوتھیلے کی قیمت 40 روپے تک بڑھ گئی کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک ہے جب کہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *