|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج میں داخل ہو گئے ہیں جہاں وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے نئے مشن کا حصہ ہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ ( سینٹکام)نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگی جہاز ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد اس وقت خلیج عرب میں آپریشنز کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے فعال طور پر کوششوں میں معاونت کر رہی ہیں‘۔

سینٹکام کے مطابق اس عمل کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر پر گامزن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *