|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2016

کوئٹہ: نیب نے محکمہ صحت میں سرکاری اسپتالوں کیلئے ادویات اور مشنری کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کیلئے ادویات اور مشنری کی خریداری اور سول اسپتال میں دل کیلئے مریضوں کیلئے کروڑوں روپے کے سٹنٹ کی خریداری میں کرپشن کی اطلاعات پر نیب حرکت میں آگیا ہے اور محکمہ صحت سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ جبکہ مزید ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔