سوراب: اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والے پولی۷س فورس پر ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی اور ڈرائیور جاں بحق جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق کلغلی کے علاقے میں ایک اشتہاری ملزم وہاب اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور لیویز نفری مشترکہ طور پر اس کی گرفتار کے لئے جا رہے تھے کہ ملزم نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پولیس اے ایس آئی سکندر خان ہارونی موقع پر شہید ہو گیا جبکہ ڈرائیور غلام مصطفے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے فورسز اور ملزم میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور پولیس اور لیویز کی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گیا اے ایس آئی سکندر خان کی سول ہسپتال سوراب پہنچا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اے ایس آئی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی زخمی پولیس اہلکار کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبرد نہ ہو سکا مزید کارروائی سوراب پولیس کر رہی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈی پی او قلات لعل جان بلوچ بھی موقع پر پہنچ کر نگرانی کر تے رہے