|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2016

کراچی: امجد صابری کے قتل کے احکامات پنجاب سے دئیے گئے،کالعدم جماعت کے کارکن قتل کے بعد شہر سے فرار ہو گئے،قاتلوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جوکہ واردات کے فوری بعد شہرسے فرارہوگئے۔کاﺅنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس کے ایک افسرنے نام ظاہرکرنے کی شرط پربتایا کہ امجد فرید صابری کے قتل میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ امجد فرید صابری کوان کے 2 ساتھیوں نے قتل کیا جو شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں. امجدصابری کے قتل کے احکامات پنجاب سے دیئے گئے تھے، قتل کیس کی تفتیش کے دوران بلڈر مافیا کے پہلوﺅں پرتفتیش کی گئی تاحال بلڈر مافیاسے تعلق سامنے نہیں آیا۔افسر نے مزید بتایا کہ شہر میں سات پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان بھی کراچی سے نکل گئے ہیں۔