|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2016

کوئٹہ : پروفیشنل لائرز پینل بلوچستان کے رہنماؤں اور سینئروکلاء نے کہاہے کہ بلوچستان کے وکلاء اور عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے اس لئے بلوچستان ہائی کورٹ کے سبی اور تربت کیچ سرکٹ بینچوں کیلئے 4ججز کی تعیناتی کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ کے سروس کوٹہ کے ججز کے نام سے اظہار لاتعلقی کااعلان کرتے ہیں اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ نام جوبھیجے گئے ہیں غیرآئینی ہے لہٰذاء بلوچستان کے قابل اور اہل وکلاء کی مکمل اعداد وشمار کیساتھ نام سپریم کورٹ کے جوڈیشن کمیشن کو بھجوائے جائیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بلوچستان کے اہل وکلاء کے ناموں کو لسٹڈ کرینگے ۔کوئٹہ پریس کلب میں پروفیشنل لائرز پینل بلوچستان کے رہنماؤں اور سینئروکلاء باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ ، سلیم لا شاری ایڈووکیٹ، منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ، عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ عبدالباسط شاہ سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کاکہناتھاکہ بلوچستان کے عوام کی بدقسمتی یہ ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ سبی اور تربت کیچ سرکت بینچوں میں ججز کی 11کی آسامیوں میں سے 4 تا حال خالی ہیں جن کو مکمل کر نے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے سروس کوٹہ سے صرف اور صرف 4 نام بھیجے گئے ہیں جو ان ایکسپرٹ ہے جو نہ صرف عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہوگی بلکہ اس سے عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد بھی اٹھ جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ لسٹڈ نام آئینی طور پر درست نہیں چیف جسٹس بلوچستان کی جانب سے4 ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بھیجے جانیوالے سروس کوٹہ کے ناموں میں کسی بھی سینئر قابل اور اہل وکیل کا نام نہیں بھیجا حالانکہ طریقہ کار کے مطابق ان سیٹوں پر وکلاء کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وکلاء اور لو گوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے کیونکہ میرٹ کسی کی میراث نہیں ہم عدلیہ اور چیف جسٹس سے استدعا کر تے ہیں کہ وہ ہمارے اس مطالبے پر ہمدردانہ غور کریں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے ہم عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے کہ ہم آئینی عہدے پر ذمہ داری شخص کو دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام اور آئین کی روح سے لو گوں کو انصاف فراہم کر نا ہم عدلیہ کی آزادی پر قدغن کو برداشت نہیں کرینگے لہٰذاء ہم چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ نام جوبھیجے گئے ہیں غیرآئینی ہے لہٰذاء بلوچستان کے قابل اور اہل وکلاء کی مکمل اعداد وشمار کیساتھ نام سپریم کورٹ کے جوڈیشن کمیشن کو بھجوائے جائیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بلوچستان کے اہل وکلاء کے ناموں کو لسٹڈ کرینگے۔