|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2016

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کراچی کے  نامزد میئر وسیم اختر کو ملیر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو ملیر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن پر انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات قائم ہیں۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر پر متعدد مقدمات کے باعث انہیں تفتیش کے لئے ملیر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں وسیم اختر سمیت دیگر 4 سیاسی رہنماؤں کی درخواست ضمانتیں مسترد کردیں تھیں جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔