اسلام آباد: یڈیشنل آئی جی اسلام آباد اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے جب کہ ان کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل آئی جی اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اشعر حمید کی موت گولی لگنے سے ہوئی تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق اشعر حمید پولیس لائن میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ مردہ پائے گئے اور جس وقت ان کی لاش کو برآمد کی گئی ان کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔
واضح رہے کہ اشعر حمید کو کچھ عرصہ قبل اے آئی جی آپریشنز کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کے بلوچستان تبادلہ کے احکامات جاری ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کوئٹہ جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل آئی جی اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے
وقتِ اشاعت : July 22 – 2016