|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں پانچ سال کی بچی مبینہ طور غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے رہائشی شہباز علی کے مطابق ان کی بھتیجی سوہامہ کے سر میں ہلکے دانے تھے ۔والدین اسے عالمو چوک پر واقع غلام میڈیکل سٹور لے گئے جہاں سٹور مالک نے اسے انیکشن لگایا ۔ گھر پہنچتے ہی انجکشن کے رد عمل سے بچی کی حالت بگڑ گئی جس پر دوبارہ میڈیکل سٹور کے مالک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ لوگ بچی کو سول اسپتال پہنچائیں وہ خود بھی ادھر پہنچ رہے ہیں۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گئی جبکہ میڈیکل سٹور کا مالک فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ائیرپورٹ نے بچی کے والد اور چچا کی درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کے موت کی وجوہات معلوم کر نے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔