۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارجاں بحق، جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،ڈیرہ بگٹی کا رہا ئشی ایک مقا می ہو ٹل میں کا م کر تا تھا اور وہ آج صبح اپنی بہن کو میکے سے واپس سسرال پہنچا نے گیا اور بہن کو پہنچا کر واپس ڈیرہ بگٹی کی طر ف آرہا تھا کہ پہلے سے بچھے ہو ئیبارودی سرنگ پر اس کا مو ٹر سا ئیکل چڑھ گیا جس نتیجے میں زور دار دھما کہ ہو ا دھما کہ کی آواز سن قر یبی موجود لو گ واقع کی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص زخمی حا لت میں پڑا ہوا ہے مقا می لو گو ں نے زخمی کو فوری طور ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال پہنچا یا جہا ں وہ زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملے سیکو رٹی فورسز اور قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارے بھی جا ئے وقوع پر پہنچ گئے ۔ اتوار کو کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور کے باہر کھڑے لیویز اہلکار محمدعارف پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہستپال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔