۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2016

کوئٹہ : تربت میں مسلح شخص کی فائرنگ سے یونین کونسل چیئرمین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے خیر آباد میں ایک ہوٹل پر نظام نامی شخص نے فائرنگ کردی جس سے ہوٹل پر یونین کونسل چیئرمین تیس سالہ عبدالحلیم ولد حاجی بابو جاں بحق جبکہ نذیر ولد پیر محمد نامی شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔