|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2016

کوئٹہ : ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کا رہائشی چوبیس سالہ زبیر شہزاد ولد محمد یوسف غیر قانونی طریقے سے ماشکیل کے راستے ایران میں داخل ہوا تھا جہاں ایران کے شہیر خاش میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ قانونی کاروائی کے بعد ایرانی فورسز نے مقتول کی میت تفتان لیویز کے حوالے کردی گئی۔ تفتان میں لیویز نے میت ان کے رشتہ دار آشفاق سلطان کیحوالے کردی