کوئٹہ : کوٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب میں دو خواتین نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق بشیر چوک سریاب روڈ کی رہائشی پچاس سالہ ساجدہ زوجہ حاجی ارباب ابابکی کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ ورثاء کے مطابق خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی ہے ۔ جبکہ کاکڑ کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی بیس سالہ پلوشہ دختر حاجی ثناء اللہ کاکڑ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال لائی گئی۔ خاتون کے شوہر کے مطابق پلوشہ نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے چچا کی درخواست پر لاش کا پوسٹمارٹم کیا جائیگا۔