|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2016

کابل : افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس پر عسکریت پسند وں نے اس پر سوار 6افراد کو پکڑ لیا۔جمعرات کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالولی وکیل کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ضلع آزرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر میں سوار 6افراد کو پکڑ لیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان سلیم صالح نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کا تعلق پاکستان سے ہے جس نے ضلع آزرا کے علاقے مٹی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔انکا کہنا تھاکہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں سوار کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا ۔ایک مقامی رہائشی نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے جوں ہی ہنگامی لینڈنگ کی طالبان نے اس پر حملہ کردیا۔طالبان گروپ کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔افغان صوبہ لوگر کے اضلاع میں طالبان عسکریت پسند بڑی تعداد میں سرگرم ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ہیلی کاپٹرمیں عملے سمیت 7افرادسوارتھے ۔عملے میں ریٹائرفوجی بھی شامل ہیں ،جبکہ ایک روسی اورایک سویلین بھی سوارتھا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاتعلق کسی ایک فرقے یاملک سے نہیں ،دہشتگردی پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے ،دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے میں دیگرممالک سے روابط فائدے مندثابت ہوئے ۔چارملکی اتحاداقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم کرداراداکریگا۔دریں اثناء ترجمان دفترخارجہ نے ا یک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹرنے مرمت کیلئے روس جاناتھا،افغانستان سے فضائی حدوداستعمال کرنے کی پیشگی اجازت لی تھی ،افغان حکومت سے رابطہ کررہے ہیں ،ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹرمیں سوار7افرادکی شناخت ہوگئی ،ہیلی کاپٹرمیں روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل (ر)صفدر،میجر(ر)صفدر،لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق،لیفٹیننٹ (ر)ناصر،کریوچیف کوثراورسویلین داؤدسوارتھے،رات گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے سربراہ کو ٹیلیفون کیا اور ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کی درخواست کی، آئی ایس پی آر کے مطابق اتحادی افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ وہ عملے کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے