وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی، سینئر نائب صدر جبار حیدر مینگل، جنرل سیکریٹری عبدالرب بلوچ، جونیئر نائب صدر وحید اللہ مینگل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی لیاقت مینگل، جوائنٹ سیکریٹری احمد خان گزگی، پریس سیکریٹری محمد رفیق گرگناڑی اور کسان سیکریٹری حسن خان بلوچ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ترقیاتی فنڈز بند کرنا ایک غیر سیاسی اور انتقامی عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ترقیاتی فنڈز بند کئے ہیں جس کی وجہ سے حلقے کے تمام ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کا حکومتی رویہ عوام دشمنی اور ترقی دشمنی کے مترادف ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔