تربت +نوشکی+سبی+ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے تمپ اور مند میں نامعلوم افراد کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ ،چھ گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، نوشکی جشن آزادی ریلی کے قریب دھماکہ ، سبی میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمپ اور مند کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹر ٹوٹ گئے انسولیٹر ٹوٹنے کی وجہ سے گوادر تربت اور پنجگور کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ذرائع کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کاکام سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد شروع کیا جائے گا کیسکو ذرائع کے مطابق تمپ اور مند کے درمیان متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا گیا اور مرمت مکمل ہونے پر متاثرہ لائن سے تربت گوادر اور پنجگور کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے کیسکو ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح پانچ بجے نامعلوم مسلح افراد نے 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ کردی تھی جس پر انسولیٹر ٹوٹ گئے اور تین اضلاع کے 6گرڈ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کیسکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے کام کا آغاز کرکے شام ساڑھے پانچ بجے تقریباً بارہ گھنٹے بعد بحال کردی گئی ،نوشکی میں جشن آزادی ریلی جوں ہی پولیس تھانہ کے قریب جناح روڑ پہنچی تو دومنزلہ عمارت کے اوپر بم کا زور دار دھماکہ ہوا،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گئی تاہم پولیس کے مطابق کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوئی،سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے دومشکوک افراد کو اپنی حراست میں لے لیا،سبی میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکا م بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو حادثے سے بال بال بچا لیا،ریلوئے ٹریک پر نصب تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احمد رضا خٹک نے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران و دیگر سیکورٹی فورسز و انتظامی آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خباب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،اسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑصوبیدار میجر امان اللہ خان، تحصیلدار عبدالحمید راہجہ،میجر وحید ،میجر آصف ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے پر مسرت موقع پر تخریب کار ہمیں سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک اور زخم دینا چاہتے تھے لیکن ایف سی نے لیویز فورس ساتھ مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک پر بختیارآباد ڈومکی کے قریب نصب بارودی مواد کو بروقت برآمد کرکے اسے بی ڈی عملہ سبی نے ناکارہ بنا دیا ہے انہوں نے تخریب کار راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور ریلوئے ٹریک پر تین کلو گرام دھماکہ خیزبارودی مواد ڈیٹو نیٹرز کے ساتھ نصب کیا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے تخریب کاری کے بڑئے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نذر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا تاہم سیکورٹی کلینسر کے تقریبا دو گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد روفت بحال کر دیا گیا، اتوار کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مورو میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سواروں کو مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔