۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2016

سوراب: سوراب کے علاقے علم خان زئی گدر میں زمین کے تنازعہ پر محمد حسنی قبیلہ کے دو گرہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوراب کے علاقہ کلی علم خان زئی گدر میں محمد حسنی قبیلہ کے دو شاخوں میں زمین کے تنازعے پر مسلح تصادم ہوا جس میں دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسر ے پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اشرف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص نیاز عرف ڈاڈا شدید زخمی ہوگئے جو کہ بعدازاں علاج کے لیے خضدار لے جاتے ہوئے دم تھوڑ گئے جبکہ ایک شخص میر عبدالرزاق محمد حسنی موقع سے لاپتہ ہوگیا تاہم بعدازاں ان کی بھی نعش برآمد کرلی گئی واقع کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی حالات کو قابو کیا اور نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی