|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2016

اسلام آباد : پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے وعدے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کامغربی روٹ نہیں بن رہا ہے مشرقی روت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ حقوق دیئے بغیر زندہ باد کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہماری پارٹی صرف آئین کے تحفظ کیلئے حکومت کی اتحادی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مکل کے ادارے کھل کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم نے ہزاروں خارجہ لوگوں افغان جنگ میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دیئے ہیں۔ کرنل امام مرحوم نے خود کہا تھا کہ ہم نے 95 ہزار لوگوں کو جنگ کی تربیت دی اور شناختی کارڈ فراہم کئے۔ پاکستان ان مصروفیات سے جتنے پیچھے رہیں گے اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔ محمود خان اچکزئی نے طالبان رہنما ملا اختر منصور کو شہید قرار دے کر کہا کہ جس طرح اختر منصور مارا گیا وہ شہید ہے ‘ طالبان کو ہم نے خود بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ ناراض ہوں گے تو دشمن اطمینان سے ان وک اپنی لپیٹ میں لیں گے ہماری حالت نازک ہے یہاں قانون و آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ بلوچ اور پختون یا کسی بھی قوم کو انسان سمجھئے قانون کی حکمرانی کا حق دیں۔ وہ پھر دوسرے ملکوں کو نہیں دیکھیں گے حق نہیں دیں گے تو پھر نریندر مودی اس طرح کے بیانات دے گا۔ پاکستان اب بھی بہترین ملک ہے لیکن یہاں کے وسائل پر سماج کی گرفت نہیں ہے۔ بلوچستان کے عوام کو حق حکمرانی نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم افغانیوں کو شاختی کارڈ دینے کے حق میں نہیں میں نے اسمبلی میں ہر بات سوچ سمجھ کر کی ہے۔