ٹھٹہ: قومی شاہراہ پرجھرک کے قریب مسافرکوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 3 بچوں سمیت 9 افرادجاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر کوچ ٹھٹہ میں قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 مسافروں کی لاشوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو جھرک کے قریبی اسپتال اور سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بعد ازاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے قمبر شہدا کوٹ روانہ کر دیا گیا۔