اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت آج دوسرے روز بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جب کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پرغور
وقتِ اشاعت : August 24 – 2016