|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2016

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نامزد میئر وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی والے ایم کیو ایم کو نمایندہ جماعت مانتے ہیں اور وسیم اخترکراچی والوں کے میئر ہیں جو پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں، مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، سب کو صبر پر مبارکباد دیتا ہوں، ایسا صرف نظریاتی سیاست کرنے والے ہی کرسکتے ہیں جب کہ مفاد کی سیاست کرنے والےایسے مشکل وقت میں نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بھاری اکثریت سے میئرکراچی منتخب ہوں گے جو کراچی کو تیزی سے ترقی کی طرف لیکر جائیں گے۔ صحافیوں نے فاروق ستار سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کیا تو اس پر انہوں نے شعر پڑھ دیا، جو سفر اختیار کرتے ہیں ، وہی دریا کو پارکرتے ہیں۔