|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبے میں مز ید دو مریض داخل کردیا گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق بتیس سالہ اختر محمدکولورالائی جبکہ چالیس سالہ عیسیٰ محمد کو پنجپائی سے ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ہے۔ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ اسپتال حکام کے طمابق رواں سال کانگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 88ہوگئی ۔ان میں 88مریضوں میں اب تک 22مریضوں میں کانگو کے وائر س کی تصدیق ہوئی جن میں سے نو مریض دوران علاج چل بسے۔