|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2016

کوئٹہ: وزیربلدیات بلوچستان سردار مصطفیٰ ترین کے بیٹے کو پاک افغان سرحدی علاقے سے بازیاب کرالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد کاکڑ کے مطابق اسد ترین کو جمعرات کی شام ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ انہیں لیویز کی سیکورٹی میں پشین منتقل کردیا گیا۔ مغوی کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسد ترین کو رواں سال بیس مئی کو پشین کے علاقے تراٹہ سے اس وقت اغواء4 کیا گیا جب وہ کیڈٹ کالج میں میس آفیسر کی حیثیت سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہے تھے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغواء4 کاروں نے اسد ترین کو تاوان کی ادائیگی یا پھر کسی دباؤ کے نتیجے میں رہا کیا۔