|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2016

کوئٹہ: لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے شیخ ابراہم دربار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ظاہر ولد عبداللہ خان ناصر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول مقامی اسکول کے پرنسپل کا بھائی تھا۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا۔