|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2016

اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے عیدالاضحی پر ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عیدالاضحی پر ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا شیڈول تیار کرکے عید کے روز عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے اپنے لائن اسٹاف سمیت دیگر عملے کو تیار رکھیں۔ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹریاں بند ہونے پرملک بھرمیں صنعتی فیڈرزبند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔