۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2016

مچھ : مچھ بازار میں دن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی آواز سے بھگ دڑ مچھ گئی متعدد دکانیں آنا فانا بند خوف کا سماں چھا گیا پولیس کے مطابق پیر کے روز جسیر احمد والد حبیب اللہ سمالانی کو مچھ بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے فرار ملزمان بھی سمالانی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں ملزمان کے تلاش اور قتل کے محرکات کیلئے تفتیش جاری ہے مقتول کے چھوٹے بھائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان ایک سال قبل میرے بھائی پر بکریاں چوری کرنے کا الزام عاید کیا تھا عینی شاہدین کے مطابق مچھ بازار میں لوگ عید کیلئے خرید داری میں مصروف تھے جس کیوجہ سے کافی رش تھا نامعلوم ملزمان نے آتے ہی جسیر احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واضع رہیکہ مچھ بازار میں متعدد پولیس اہلکار بھی تعنیات تھے جب یہ واقع پیش آیا بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی آواز سے بھگ دڑ مچ گئی متعدد دکانیں آنا فانا بند خوف کا سماں چھا گیا ہزاروں شہریوں نے عید کی خریداری ترک کرکے گھروں کو لوٹ گئے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔