|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2016

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ جہاں وہ چوتھی بار اجلاس میں شرکت کریں گے‘وزیراعظم نوازشریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں کشمیر میں بھارت میں انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت سے بھی آگاہ کریں گے‘وزیر اعظم اپنے خطاب میں مقبوضہکشمیر کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز رکھیں گے ‘خاص طور پر انڈین فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے‘ وزیر اعظم نوا زشریف عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھی زور دیں گے کہ وہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ جہاں وہ 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی رہنماؤں کو کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت سے بھی آگاہ کریں گے۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم اپنے خطاب میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور خاص طور پر انڈین فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھی زور دیں گے کہ وہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں ہمیشہ ہی پاکستان کی جانب سے کشمیر کا تذکرہ کیا جاتا رہا ہے تاہم صورتحال سے واقف عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس بار نواز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا خاص تذکرہ ہوگا۔وزیراعظم پناہ گزینوں اور مہاجرین کے مسائل کے بارے میں 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو امریکی صدر اوباما کی مہاجرین کیمعاملہ پر بلائی گئی عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مظفر آباد میں حریت رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔