|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2016

ماسکو: روس نے آئندہ سال 2017 میں بھی پاکستانی فوج کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بڑا واویلا مچایا کہ بھارت کے دباؤ پر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن تمام تر منفی پراپیگنڈہ کے باوجود روسی فوجی دستوں نے جنگی مشقوں کے لیے پاکستان آ کر نہ صرف بھارت کا جھوٹ اسی کے منہ پر دے مارا بلکہ آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی سازشیں ناکام؛ پاک روس تاریخی جنگی مشقوں کا آغاز روس کے میڈیا کے مطابق روسی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2017 میں ایک بار پھر روسی افواج پاکستانی فوج کے ساتھ جنگیں مشقوں میں حصہ لیں گی جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور منگولیا کے ساتھ بھی فوجی مشقیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ روسی افواج ان دنوں ’دورزبہ‘ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان میں موجود ہیں جو 24 ستمبر سے10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔