|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2016

کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو ، سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں انیس اکتوبر تک توسیع کردی۔ تینوں گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر کے رو برو پیش کیا گیا ۔ وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں انیس اکتوبر تک توسیع کردی۔ججز عبدالمجیدناصر نے ا گلی سماعت پر تینوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔