کوئٹہ:محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ سے7اور10اگست کو کوئٹہ میں موبائل ،وائر لیس فون اوروائر لیس انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں 7اور10محرم الحرام کو موبائل فون، وائرلیس فون ، وی وائرلیس اور وائر لیس انٹرنیٹ کی سروس معطل کی جائے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7محرم کو صبح نو بجے سے رات آٹھ بجے جبکہ دس محرم کو صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک سروس بند رکھی جائے ۔