راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کے حوصلہ بڑھایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو ایل او سی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے آپریشنل تیاریوں اور سرحدوں کی موثر نگرانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔