کوئٹہ : بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے تناظر میں سکیورٹی کا مکمل جائزہ لینے کے لیے جس میں افرادی اور سماجی سکیورٹی کے مختلف پہلو شامل ہیں ان کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی فورسز کے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔