|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2016

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ،ضلع وتحصیل کے آرگنائزنگ کمیٹیوں اوربی ایس او کے آرگنائزنگ کمیٹیوں کااجلاس مرکزی آرگنائزر وبانی ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی ڈپٹی آرگنائزر میر محمداقبال زہری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ ،رکن مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی میر سکندر خان ملازئی ،رکن آرگنائزنگ کمیٹی ظفر بلوچ ،تحصیل آرگنائزر مستونگ ذوہیب بلوچ ،ممبر مرکزی کمیٹی شیر احمد قمبرانی ،مکی رادے شام ،ممبر آرگنائزنگ کمیٹی محمد یوسف بلوچ ،،ممبر آرگنائزنگ کمیٹی بی ایسو او طیب بلوچ ،ضلعی آرگنائزر میر سعداللہ مینگل ،بی ایس او کے مرکزی رہنماء طائب بلوچ ،بی ایس او کے صدام بلوچ ،پنجگور کے رہنماء ایڈووکیٹ نصراللہ بلوچ ودیگر نے شرکت کی جس میں خصوصی طور پر بلو چستان کی صورتحال پر تفصیلی غور وخوص کے علاوہ علاقائی ،ملکی وبین الاقوامی حالات پر زیر حاصل بحث ہوئی ۔جس میں موجودہ حالات میں جو غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارناچاہتے ہیں پارٹی ایسے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہے جو لولی لنگڑی جمہوریت ہے اس سے دوام دیناچاہئے احتسا ب کا سب سے بڑا ادارہ عوام کاادارہ ہے اور عوام کو مکمل حق حاکمیت اور اختیارات کاسرچشمہ تسلیم کرناہوگا اجلاس میں تنظیمی دوروں کا اعلان کیاگیا اور جلد ہی اس پر عمل کیاجائے گا،اجلاس میں کہاگیاکہ سی پیک بلوچستان کیلئے نہیں بلکہ پارٹی اس سے یہ سمجھتی ہے کہ سی پیک بلوچستان کے لئے تباہی وبربادی کاسامان ہے جس کی پارٹی شدیدالفاظ میں مخالفت کرتی ہے یہ قبضہ گیری ،نوآبادیاتی وناروا پالیسیوں کاتسلسل ہے ،پنجابی اسٹبلشمنٹ کی بالادستی سے گلو خلاصی حاصل کرنے کیلئے تمام قوتوں وجمہوری پارٹیوں کو یکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا اگر اس اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ نہیں کیاگیا تو عوام اور آنیو الی نسل وتاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی ،تمام عوام وسیاسی ورکروں سے پرزور اپیل ہے کہ بلوچستان کی نظریاتی واصولی پارٹی کے ساتھ قدم بقدم یکجا ہو کر بلوچستان کی حقوق کی جنگ لڑسکیں ،اس کے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں ،دیگر جماعتیں موقع پرستی کاشکاررہے ہیں اجلاس کے فیصلوں کااعلان جلد ہی بذریعہ پریس کانفرنس کیاجائیگا ۔