گوادر: جیونی میں مسلح افراد کا فائرنگ ، پاکستان کوسٹ گارڈ کی دو اہلکار وں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام جیونی بازار میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکار سودا سلف لینے گئے تھے جہاں پر مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار نائیک محمود اور اشتیاق موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا۔ موقع واردات کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ضلع تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں نامعلوم افراد نے علی بخش ولد داد الرحمان کو گولی مار کر قتل کردیا ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔