|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2016

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ کا لمحہ ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں،آج میرے اور پاکستان کیلئے دکھ کا لمحہ ہے،کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس جوان الرٹ رہیں،لوگ روز روز جنازے اٹھاکر تنگ آگئے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے،ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کبھی بھول کر بھی اپنے آپ کو عقل کل نہ سمجھنا ،انسان عقل کل نہیں ہوتا ، اللہ کی ذات عقل کل ہے ۔