|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے نتیجے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ اس موقع پر صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر 3 دہشت گردوں نے حملے کرکے تربیت سینٹر سے ملحقہ ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 61 اہلکار شہید اور120 زخمی جب کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے تھے۔