|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2016

بسیمہ +بارکھان +ژوب :بسیمہ بارکھان اور ژوب میں ٹریفک حادثات خواتین وبچوں سمیت 9افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، علاج کیلئے ہسپتال منتقل جبکہ لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے بیسمہ میں تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے لیویز نے فوری طورپر لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم فوری طور پر جاں بحق او رزخمی ہونے والوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ،بارکھان کے علاقے ہن ندی کے قریب کار حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے دو دم توڑ گئے زخمیوں کو بارکھان سول ہسپتال منتقل کیا گیاتھا تاہم ہسپتال عملہ کی غیر حاضری اور یمبولینس کے عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو ویگنوں کے ذریعے ڈی جی خان ریفر کرنا پڑا جس کے باعث دو افراد راستے میں دم توڑ گئے دوسری جانب عوامی حلقوں نے وزیر صحت رحمت بلوچ سے بارکھان سول ہسپتال میں عملے کی غیر حاضری اور لاپرواہی کی نوٹس لنیے کی اپیل کی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر مغل کوٹ کے قریب خانہ بدوشوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچہ اور 4 خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے ۔