|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2016

کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں۔افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیا،حملے میں 50افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسر ی طرف نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے،افغانستان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوریٰ کا اجلاس جاری تھا تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے اس حملے میں مرنیوالے تمام افراد عام شہری ہیں،واضح رہے کہ چند قبل طالبان نے قندوز پر قبضہ کیا تھایاد رہے گزشتہ روز طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں امریکی سپیشل فورس کے 2کمانڈوز مارے گئے تھے