|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد محکمہ ذراعت توسیع حرکت میں آگیا غیررجسٹرڈ غیر معیاری ذرعی ادویات بیج اورکھادیں فروخت کرنے والے دکانداروں اورڈیلرزکے خلاف محکمہ ذراعت توسیع کے آفیسران کریک ڈاؤن چھ دکانات کو سیل کردیا گیا اورانہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ محکمہ ذراعت سے لائسنس حاصل کرکے معیاری بیج اورکھاد کے فروخت کو یقینی بنائیں غیر قانونی طورپرذرعی ادویات کا ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالصادق اچکزئی،اورڈپٹی ڈائریکٹرذراعت توسیع محمدا سلم لغاری کی میڈیا سے بات چیت صوبائی سیکریٹری ذراعت بلوچستان عبدالرحمان بزدارڈائریکٹرجنرل مسعوداحمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالصادق اچکزئی اورڈپٹی ڈائریکٹری محمد اسلم لغای کی نگرانی میں چھاپہ مارٹیم سید اعجازاحمد شاہ، مہردل ابڑو،پولیس کے ہمراہ ڈیرہ مرادجمالی شہرمیں چھاپے مارکرغیر رجسٹرڈ ڈیلرز اوردکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جو غیر معیاری بیج کھادیں اوردیگر ذرعی اجناس فروخت کرکے کاروبار کررہے تھے جس سے ذراعت کا شعبہ متاثرہورہا تھا جس کی بناپرچھ دکانوں کو سیل کرکے ان کے خلاف کاروائی کا آغازکردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طورپربیج کھاداوردیگر ذرعی ادویات کسی کو فروخت کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی کاروباری دکاندار اورڈیلرزمحکمہ ذراعت توسیع سے اپنے لائسنس حاصل کرکے قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کا عمل جاری رہے گا ۔