کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں لوگوں نے گرم کپڑے سویٹر کوٹ پہننا شروع کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سردی کی اچانک لہر نے لوگوں کو پریشان کردیا غریب اور سفید پوش لوگ لنڈے بازارمیں نظر آئیں کوئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ ہرارت 1سینٹی گریڈ رہا جبکہ قلات میں منفی 3رہا محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی جو لہر آئی ہے یہ آئندہ 24گھنٹے تک برقرار رہے گی ۔ جمعہ کی نماز کے بعد دبیہ ، بے نظیر پل ، علمدار روڈ ، ہزارگنجی اور دیگر علاقوں میں سفید پوش اور غریب لوگ ان علاقوں سے گرم کپڑے خریدتے رہے جس میں گرم سویٹر کوٹ شامل تھے جمعہ کی رات کو شدید سردی اور سرد ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے جناح روڈ ، ارچر روڈ ، پرنس روڈ ،، لیاقت بازار اور دیگرعلاقوں میں ٹریفک اور اہم بازار وں میں رونق معمول کے مطابق کم نظر آئی ۔