|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2016

کوئٹہ : محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ نے سیکورٹی الرٹ داعش کے 2 ٹارگٹ کلرز حمزہ اور اسامہ سے متعلق ہے، دونوں دہشتگردوں نے 3 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے ، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر،حاضر سروس پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایک پیش امام بھی شامل ہے۔