|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2016

پنجگور: بی این پی مینگل ضلع واشک کے سینئر نائب صدر میر ظاہر ساسولی نے کہا ہے کہ ناگ میں لیویز چیک پوسٹ میں جبری بھتہ کی وصولی سے کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں ذمہ داران نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور سے ناگ تک قائم چیک پوسٹوں سے کاروباری لوگوں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے اورخصوصاً ناگ لیویز چیک پوسٹ کی زیادتیوں سے لوگ کافی تنگ آچکے ہیں ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ نال چیک پوسٹ پر جبری بھتہ خوری کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بی این پی بھر پور احتجاج کرے گی۔