ڈیرہ بگٹی: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ھے کہ گوپٹ واٹر پروجیکٹ اور کچھی کینال جیسے میگا پراجیکٹس کے تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ گوپٹ واٹر پروجیکٹ کی تکمیل سوئی کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہو گا,انہوں نے یہ باتیں زیر تکمیل گوپٹ واٹر پراجیکٹ کے کام کے معائنہ کرتے ہوئے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں,اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ چئیرمین وڈیرہ شاہ مراد مسوری کے علاوہ دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے,انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی اور مقامی حکومت دن رات عوام کو سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں, جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے زیر تکمیل گوپٹ واٹر پروجیکٹ کے ٹھیکیداروں کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے ان کے کام کو کو سراہا