کوئٹہ : بلوچ نیشنل مومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیلی وزیر اعظم بیامین نیتین باہو کی طرف سے امریکہ کو ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانے پر قائل کرنے کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ ایک مضبوط ایران بلوچ قوم کی نسل کشی میں زیادہ تیزی لا سکتا ہے۔بی این ایم بلوچستان کی تقسیم کو غیر قانونی اور عالمی قوانین کے خلاف تصور کرتی ہے ،بلوچستان پر برطانیہ نے غیرقانونی قبضہ کیاتھا اور بلوچ سرزمین کو برطانوی سامر اج نے گولڈاستمھ لائن اور دیورنڈ لاین کے ذریعے تین حصوں میں تقسیم کیا، جہاں بلوچ عوام کی مذہبی اور نسلی بنیا د پر قتل عام کی جارہی ہے۔ ایران میں بلوچی زبان میں تعلیم اور بلوچی نام رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ٹرمپ انتظامیہ امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ایران کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بی این ایم کی آئین کی شق نمبر دو میں اس بات کی مکمل وضاحت کی گئی ہے کہ ہماری تنظیم بلوچ سرزمین کی تقسیم کو نہیں مانتی اور وہ بلوچستان کو آزاد اورمتحد کرنے کی کوشش کرے گی۔