|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2016

کوئٹہ : کوآرڈینیٹر پروانشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سعید فیصل احمدنے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بارہ اضلاع میں انسداد پولیومہم آج بروز بدھ سے شروع ہوگئی ہے مہم ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ لورالائی، جھل مگسی، ڑوب، شیرانی ، خضداراور پشین بھی انسداد پولیو مہم والے اضلاع میں شامل ہیں ، انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کیدوران 1.6 ملین بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے دوران انسداد پولیو مہم کیلئے 5148 موبائل، 420 سائٹس اور 428 ٹرانزٹ پوائنٹس تشکیل دئیے گئے ہیں،انسداد پولیو مہم کیدوران پولیس ایف سی اور لیویز سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔