|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک انتہائی تجربہ کار، بہترین قوت فیصلہ اور شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں جن کی بحیثیت آرمی چیف تقرری ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے اور دنیا کی بہترین فوج کا سپہ سالار بننا جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے باعث اعزاز ہے وزیراعلیٰ نے جنرل زبیر محمود حیات کو بھی چےئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے پاک فوج کے دو بہترین سینئر آفیسرز کی فور سٹار جنرلز کے عہدے پر ترقی کو وزیراعظم محمد نواز شریف کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک آرمی کا سربراہ مقررہونے پر مبارکباد دی ہے گورنر نے نئے آرمی چیف کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے جنرل زبیر محمود حیات کو بھی چےئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کو مزید پر امن ترقی یافتہ اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں گے۔