|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2016

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران سورنج گنج بازار،قندھاری بازار، جناح روڈ، صرافہ بازار اور سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر قائم کئے گئے تھڑوں کو مسمار کر کے سامان تحویل میں لے لیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ، اسسٹنٹ کمشنر صدر منیر احمد موسیانی اور اسپیشل مجسٹریٹ محمد حسین،مجسٹریٹ ارباب عنایت کاسی نے پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز جناح روڈ، قندھاری بازار، سورج گنج بازار، صرافہ بازار اور ملحقہ گلیوں میں قائم کئے گئے تھڑوں اور تجاوزات کو مسمار کر کے تجاوزات کیلئے استعمال کیا گیا سامان قبضے میں لے لیا اسی طرح سریاب میں بلوچستان ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر کا رروائی عمل میں لائی گئی اور قائم کی جانیوالی تمام تجاوزات کا قلع قمع کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ عدالت عالیہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر شہر میں قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے قائم کی جانیوالی تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے شہریوں کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو بھی دور کریں کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور انتظامیہ عوامی مشکلات اور شکایات کی روشنی میں یہ کا رروائیاں کرتی رہے گی ہماری دکانداروں اور عوام الناس سے یہی التجا ہے کہ وہ تجاوزات قائم کر نے سے گریز کریں کیونکہ اسے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا اور ٹریفک کی روانی خلل پڑتھا ہے جس سے بہت سے لو گوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔