|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2016

کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس جما ل خا ن مندوخیل اور جسٹس جنا ب جسٹس ظہیر الدین کا کڑ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کو ئٹہ شہر میں ایم این اے ،ایم پی اے ،منسٹرز اور دیگر غیر قا نو نی نمبر پلیٹس والی گا ڑیوں کے خلا ف فو ری اور سخت کا رروائی کا حکم دیتے ہو ئے ہدا یت کی ہے کہ اس با بت رپورٹ عدالت میں پیش کی جا ئے ۔گزشتہ روز سید نذیر احمد آ غا کی جا نب سے دا ئر کر دہ آ ئینی درخواست کی سما عت کے دوران میئر ڈا کٹر کلیم اللہ ،ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ عبدالواحد کا کڑ ،ہا دی شکیل احمد ایڈووکیٹ ،درخواست گزار سید نذیر احمد آغا ایڈووکیٹ سمیت دیگر پیش ہو ئے ،سما عت شروع ہو ئی تو عدالت کو بتا یاگیا کہ یٹ روڈ پر ایف سی اور پو لیس اہلکا روں کی ٹا رگٹ کلنگ کے بعد دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جس پر عدالت نے فو ری طو ردکا نیں کھو لنے کے احکاما ت جا ری کئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ عبدالواحد کا کڑ اور پو لیس حکام نے پیش ہو کر بتا یا کہ مذکو رہ دکا نوں کو کھو ل دیا گیا ہے ،اس مو قع پر عدالت میں میئر کو ئٹہ کی جا نب سے شہر میں تجا وزات کے خا تمے اور دیگر با بت عدا لت میں رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ شہر میں ایم این اے ،ایم پی اے اور منسٹرز سمیت دیگر غیر قا نو نی نمبر پلیٹس والی گا ڑیوں کے خلا ف فوری اور سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور اس با بت رپورٹ عدالت میں پیش کیا جا ئے، بعد ازاں سما عت کو ملتو ی کر دیا گیا ۔واضح رہے درخواست گذار سید نذیر آغا نے آئینی درخواست میں مو قف اختیار کیا تھا کہ5اگست کو صدر مملکت کے دورہ کو ئٹہ کے مو قع پر نہ صرف کھیتو لک بو رڈ کے اسکو لز بند کئے گئے تھے بلکہ زرغون روڈ پر ریڈ زون کی وجہ سے دیگر ملحقہ علا قوں ہا کی چوک اور دیگر پر بد ترین ٹریفک جا م رہتا ہے جس کی وجہ سے اسکو لز کے طلبا ء و طا لبات سمیت مریضوں اور عا م عوام کو شدید مشکلا ت پیش آ تی ہیں بلکہ یہ آئین کے آرٹیکلز 8,9اور15کی بھی سرا سر خلا ف ورزی بھی ہے اس لئے شہر کے مختلف علا قوں میں شا ہرا ہوں کو تو سیع دی جا ئے جبکہ اس با بت میئر کو ئٹہ نے گزشتہ سما عت پر عدالت کو بتا یا تھا کہ وزیر اعظم کی جا نب سے کو ئٹہ کے لئے اعلان کر دہ 5ارب روپے سے سڑکوں کی تو سیع منصو بوں کو بھی عملی جا مع پہنا یا جا ئے گا ۔