|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2016

گوادر: جیونی ایرانی فورسز نے پاکستانی کھلے سمندر میں شکار میں مصروف 4 سپیڈ بوٹس کو اپنے قبضے میں لے کر عملے کے 20 افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کھلے سمندر میں شکار کے دوران ایرانی سیکورٹی فورس چار پاکستانی اسپینڈ بوٹس کو اپنے قبضے میں لے کر نا خدا شکیل ولد مولا بخش اور ان کے عملے کے چھ افراد کو اور ریاض ولد اسحق اور ان کے عملے کے چار افراد سمیت دیگر چار افراد کو گرفتار کر کے بوٹ سمیت عملے کو اپنے ساتھ لے گئے عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ پاکستانی ماہیگیر پاکستان کے حدود میں کھلے سمندر میں مچھلی کی شکار کرنے میں مصروف تھے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی سمندری حدود کے خلاف ورزی کر کے انہیں پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے